• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تباد لے، آمنہ شجاع سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات

اسلام آباد(رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تباد لے ،جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر طاہر محمود قریشی 24 جون 2026 کو ریٹائر ہونگے،تقرری کی منتظر او ایم جی کی افسر آمنہ شجاع سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات ، ڈاکٹر غزل میڈیکل آفیسر واپڈا ہسپتال راولپنڈی،محمد صابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس NCCIA مقرر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کی وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غزل افضل کا تبادلہ کر کے واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں بطور میڈیکل آفیسر ، ملٹری اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سی ایم اے کمپلیکس لاہور کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد صابر کا تبادلہ کر کے انہیں این سی سی آئی اے اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید