اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم،متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے با و جود وزیر اعلی KPعدالت پیش نہ ہوئے ، ان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ۔سینئر سول جج ،عباس شاہ کی عدالت میں ہفتے کے روزʼʼ ریاستی اداروں پرالزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنےʼʼ کے الزامات تحت این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔