• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اجلاس، زرداری، بلاول، نقوی کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پرپیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم غیر رسمی اجلاس ہفتے کی شب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری ، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ۔وفاق اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ ، ترقیاتی منصوبوں، پیپلز پارٹی کے صوبے کی سطح پر مختلف جماعتوں سے تعلقات ، حالیہ واقعات سمیت تمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔مسائل کو بات چیت سے طے کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔رمضان میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ قابل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو بلاول ہاوس صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں امن و امان اورسیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے امن وامان کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ دی ۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ وفاق ملک میں قیام امن کے لیے ہر ممکن مذید اقدام کرے گی ۔دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید