• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی MQM، ق لیگ اور BAP کے وفاقی وزرا سے ملاقات

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائد اعظم، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزراء نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزراء میں مسلم لیگ قائد اعظم کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے ۔ جنھوں نے قیام امن کیلئے فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں پر خراج تحسین پیش  کیا،وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق  ملاقات میں  ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو کے پی کے اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔

اہم خبریں سے مزید