• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں مکمل اتفاق رائے نہیں ہے

کراچی ( نیوز دیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت میں نمایاں اضافہ اور ممکنہ طویل فضائی حملوں کی تیاری کا حکم دیا ہے، تاہم انہوں نے امریکی عوام کو یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے، وائٹ ہاؤس کے اندر اس معاملے پر مکمل اتفاقِ رائے موجود نہیں اور ٹرمپ کے قریبی مشیر، خاص طور پر آئندہ وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں، صدر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مہنگائی اور معاشی مسائل جیسے ووٹرز کے بنیادی خدشات پر توجہ مرکوز رکھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران ایک زیادہ طاقتور حریف ہے اور کسی بھی طویل تنازع سے سیاسی نقصان ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں ہمیشہ کی جنگوں سے بچنے کا وعدہ کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید