کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ اور کمیٹی میٹنگ آئندہ ماہ دوحہ قطر میں ہوں گی ۔آئی سی سی بورڈ اینڈ کمیٹی میٹنگز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 25 سے 27 مارچ تک ہوں گی، آئی سی سی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ میٹنگز میں آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز ، چیف ایگزیکٹوز، کمیٹی میمبرز اور سینئر لیڈرشپ شرکت کرے گی ۔