کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی اسپیڈ اسکیٹر میا مانگانلو نے رواں ونٹر اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیت کرامریکا کی اسپیڈ اسکیٹنگ میں میڈل حاصل کرنے والی عمر رسیدہ خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ یہ میڈل 36 سالہ مانگانلو کے لیے تین اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد انفرادی طور پر پہلا میڈل ہے، میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بہترین اختتام ہے۔نیدرلینڈز نے ماس اسٹارٹ ریسز میں کامیابی حاصل کی۔