• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف عہدیدار ہوٹلز بکنگ میں بھی کمیشن کھاتے تھے،عماد بٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایچ ایف کے عہدے دار ماضی میں کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل کے کمروں میں بھی کمیشن کھاتے تھے۔ ایک انٹرو میں انہوں نے کہا کہ20رکنی ٹیم کیلئے 15کمرے بک کئے جاتے تھے، ایک کمرے میں تین کھلاڑیوں کو ٹھہرایا جاتا اور باقی کرائے کی رقم جیب میں جاتی تھی ۔ مجھے ایک کمپنی سے کھلاڑیوں کی کٹ تیار کرانے کیلئے کہا گیا میں نے16 لاکھ لاگت کی کٹ12لاکھ میں تیار کرادی مگر اسے رقم 20 دن بعد ایک لاکھ 20ہزار روپے کاٹ کر دی گئی کہ یہ ٹیکس کی رقم منہا کی گئی ہے ۔انہوں نے ٹیم کے ساتھ طویل عرصے میں کام کرنے والے وڈیو انالسٹ ندیم لودھی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جو کیمرے اور آلات تھے اس سے کھلاری صاف دکھائی نہیں دیتا تھا اکثر کوچ اور کھلاڑی اپنے جوتوں، اور شرٹ سے پہچانتے تھے،کوچز بھی حیران ہوتے کہ کس کھلاڑی کی غلطی ہے کس کو سمجھائیں۔ دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کپتان نے کہا کہ حکومت نے تمام معاملات حل کردیے ہیں، ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
اسپورٹس سے مزید