• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، 10 گھنٹے تک بجلی کا بریک ڈاؤن، حیسکو کی رمضان المبارک میں بھی روایت برقرار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیسکو کی رمضان المبارک میں بھی نااہلی جاری‘ حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں 8سے 10گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن‘ متعدد علاقوں میں فراہمی آب سمیت نظام زندگی بڑی طرح متاثر ہوکر رہ گیا۔ ماہ رمضان میں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام اپنی پرانی روایات برقرار رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ حیدرآباد میں گزشتہ روز حیسکو کی جانب سے بجلی کی گھنٹوں بندش کی گئی۔ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قاسم آباد‘ سٹی‘ لطیف آباد اور تحصیل دیہی کے درجنوں علاقے سحرش نگر‘ لطیف آباد نمبر 2‘ لطیف آباد 11نمبر،8نمبر سمیت دیگر تحصیلوں کے بیشتر علاقوں میں کہیں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بند رہی جبکہ کئی مقامات پر 5 سے 6گھنٹے طویل بریک ڈاؤن کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور صنعتی حلقے بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید