• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کا اجلاس، اہم رہنما شریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر مرکزی رہنما مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی ،سید امین الحق سید فیصل سبزواری، رضوان بابر، کہف الواری، فرقان اطیب اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںشہر میں امن و امان کی صورتحال، بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،رمضان المبارک میں تنظیم کے شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کیلئے خصوصی اقدامات کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید