• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین، پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر خوارج کے حملے کا منصوبہ ناکام، آپریشن میں 5 ہلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیکورٹی فورسز نے پشین پولیس لائن اور کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا پشین میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ دھماکہ خیز مواد ٗ دستی بم اور نقشے قبضے میں لے لئے مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پشین میں پولیس لائن اور کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا منصوبہ بندی کی ہے اور اس مقصد کیلئے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پشین کیڈٹ کالج کے قریب ایک مکان میں موجود ہیں جس پر گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کے ہمراہ پشین میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے فورسز نے مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ ٗ دھماکہ خیز مواد ٗ دستی بم اور نقشے قبضے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ملک بھر سے سے مزید