• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان‘ BLA سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے‘ تحریک تحفظ آئین

اسلام آباد (این این آئی)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ طالبان‘ بی ایل اے اور دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی مصالحت کر پا رہی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ۔اس موقع پر اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ ہمسایوں سے معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں ۔ اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے انجکشن کا دوسرا کورس 24 یا 25 تاریخ کو ہوگا، انہیں علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے‘بانی پی ٹی آئی کو اہل خانہ اور ڈاکٹر عاصم کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید