• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ریزورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مسلح شخص فائرنگ سے ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے مارالاگو ریزورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مسلح شخص فائرنگ سے ہلاک، سیکریٹ سروس اور مقامی پولیس کی کارروائی، 21 سالہ آسٹن ٹکر اپنے ساتھ شاٹ گن اور گیس کین لیکر آیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں فلوریڈا کے مارالاگو ریزورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا ایک 21 سالہ شخص آسٹن ٹکر مارٹن کو ہلاک کردیا گیا۔ شمالی کیرولائنا کے رہائشی ملزم نے ریزورٹ کی محفوظ حد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اپنے ساتھ شاٹ گن اور گیس کین لے کر آیا۔ سیگریٹ سروس اور مقامی پولیس نے فوری ردعمل میں اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود تھے اور کسی خطرے کا سامنا نہیں ہوا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور چند دن قبل لاپتہ ہوا تھا اور ابھی تک اس کے محرکات معلوم نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے واقعے کو "پاگل شخص" کی کارروائی قرار دیا جبکہ ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب امریکہ میں سیاسی تشدد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس میں گزشتہ دو سالوں میں صدر ٹرمپ پر متعدد حملے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید