کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے،ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں قائم دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے کامیابی سے تباہ کردیئے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا بھرپور جواب پاکستان کا دفاعی درعمل ہے،حالیہ خودکش حملوں کے پس پردہ عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ نےکہا کہ اسلام آباد امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں حملوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی قوم کے تحفظ کیلئے ضروری ہے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر کمزوری نہیں کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں ،ہماری قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست پوری طرح متحرک ہے اور عوام متحد ہے عوام کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔