• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی سب ایجنٹ اور 8 افغان باشندے گرفتار

کراچی (ثاقب صغیر) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سب ایجنٹ اور 8افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے نے سب ایجنٹ عرفان کو گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران 8 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلا جبکہ مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جس میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں۔اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ایجنٹ کے افغانستان میں موجود سہولت کاروں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ملزمان نے افغانستان میں موجود تاج محمد اور کامل سے براہ راست روابط کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید