• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد پار سے دہشتگردی کیخلاف برداشت کی حد ختم ہو چکی، صدر زرداری

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پارسے دہشتگردی کے خلاف برداشت کی حد ختم ہو چکی ،اپنےبیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ اقدامات اپنے عوام کو سرحد پار سے دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کےحق دفاع پر مبنی ہیں،عالمی برادری کوخبردار کیا تھا جب دہشتگرد وں کو سہولت دی جائے تونتائج دنیا بھر میں بے گناہ شہری بھگتتے ہیں،افغانستان میں طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔صدرمملکت نے کہا کہ افغان رجیم دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت نے ایسے حالات پیداکر د ئیےجو 9/11 سے پہلے کی صورتحال سے بھی بدتر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید