• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار اور بارکھان سے پراجیکٹ منیجر سمیت 9 مزدور اغوا، ہسپتال، تھانے، سرکاری عمارتوں پر حملے

کوئٹہ/خضدار ( نمائندگان جنگ) خضدار اور بارکھان میں نامعلوم افراد نے نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپس پر حملے پراجیکٹ منیجرسمیت 9مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ ہسپتال ٗ تھانے سرکاری عمارتوں پر بھی حملے کئے پولیس چوکی پر موجود تین اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا سیکورٹی فورسز نے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ،پروجیکٹ منیجر اور مزدور خضدار سے50کلو میٹر دورواٹر چینل کے منصوبے پر کام کر رہے تھے، علاقے میں سرچ آپریشن،بارکھان کے علاقے ڈھولا ندی میں سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والی کمپنی کے کریش پلانٹ، پولیس تھانہ، ہسپتال اور دیگر عمارتوں پر حملےسیکورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر دور مولہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر واٹر چینل منصوبے پر کام کرنے والی ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ہفتے کی شام کو مسلح موٹرسائیکل سواروں نےہوائی فائرنگ کر تے ہوئے دھاوابول دیا حملہ آور کمپنی کی گاڑی میں پراجیکٹ منیجر گل شیر سمیت چھ مزدوروں، غلام سرور، عبدالمالک بگٹی، مولانا بخش، محمد عرفان اور اختیار کو اغوا کر کے لے گئے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والے چار مزدوروں کا تعلق خضدار اور دو کا تعلق سند ھ سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید