• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، پہلی مرتبہ انقلابی اصلاحات متعارف، اصلاح الدین، حسین سردار کمیٹی کے مشترکہ سربراہ

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) قومی کھیل ہاکی میں بہتری کے لئے پہلی مرتبہ طویل المدتی بنیاد پرانقلابی اصلاحات کومتعارف کرایا گیا ، جس کا اعلان اتوار کو کیا گیا، اس سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور قومی ہاکی کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی،اتوار کو ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی میں ملک کے دو نامور سابق کپتانوں اصلاح الدین اور حسن سردار کو مشترکہ طور پر کمیٹی کا سر براہ مقرر کیا گیا ہے،کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب اور ٹریننگ سسٹم کی مکمل نگرانی کرے گی،،مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے کارپوریٹ گورننس کمیٹی میں عامر ابراہیم ، فرخ عتیق، شکیل شاہ، غلام علی ملاح اور اکمل عزیز شامل ہیں۔کار پوریٹ کمیٹی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیڈریشن کے اگلے عہدے داروں کے ساتھ بھی اپنی ذمے داری ادا کریں گے۔،پی ایچ ایف میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے کارپوریٹ گورننس اور مارکیٹنگ کے شعبوں کو ٹیکنیکل ہاکی آپریشنز سے الگ کر دیا گیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئے انتظامی ڈھانچے سے قومی کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔منصوبے کو سامنے لانے کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے تین ماہ تک مشاورت جاری رکھی، اس دوران کئی غیر متنازع سابق قومی کپتانوں، بیور کریٹ اور معاشی امور کے ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی، بین الصوبائی رابطے کئی وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر وزارت کے سکریٹری اور پی ایچ ایف کے موجودہ عبوری صدر محی الدین وانی نے ان مشاورت میں اہم کردار ادا کیا، اتوار کو ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی میں ملک کے دو نامور سابق کپتانوں اصلاح الدین اور حسن سردار کو مشترکہ طور پر کمیٹی کا سر براہ مقرر کیا گیا ہے،اصلاح الدین ہاکی میں طویل خدمات پر ملک کا اعلی ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز بھی دیا جاچکا ہے،نئی تشکیل دی گئی کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب اور ٹریننگ سسٹم کی مکمل نگرانی کرے گی، کمیٹی کے ارکان پیر کو اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے عبوری صدر سے ملاقات کرے گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی چار ماہ تک اپنی ذمے داری نبھائے گی جس کے دوران وہ پی ایچ ایف کے اگلے انتخابات کے لئے کلبوں کی اسکروٹنی، ایسوسی ایشنوںاور فیڈریشن کے انتخابی عمل کو مکمل کرائے گی، یہ کمیٹی قومی سنیئر، جونیئر سلیکشن کمیٹی، اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کا بھی انتخاب کر کے ملک میں نچلی سطح سے قومی سطح تک کے مقابلوں کا پلان بھی تیار کرکے نئے عہدے داروں کے حوالے کرے گی ،کمیٹی کے ارکان کو پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان سپر ہاکی لیگ کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کی ذمے داری دی گئی ہے، پیر کی ملاقات کے بعد مینجمنٹ کمیٹی میں اضافے کے لئے دونوں مشترکہ سربراہ پی ایچ ایف کے صدر کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید