اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کامعطل ہونے والے سرکاری ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ معطلی کے دورانیہ میں سرکاری ملازم معاہدے کے مطابق مکمل تنخواہ اوردیگر مراعات کاحقدار ہے۔اسلام عہد کوپوراکرنے، قانونی طور پو کمائی گئی آمدن کے تحفظ، استحصال نہ کرنے اور غیر قانوی طور پر کسی کو اُس کے مال سے محروم نہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔ معطلی ایک عبوری اقدام ہے جس سے کوئی شخص گنہگار نہیں بن جاتا۔ کسی قانونی چارہ جوئی سے قبل مالی طور پر محروم کرنا بغیر ثبوت سزادینے کے مترادف ہے جوکہ اسلام کے انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ معطلی ایک عارضی اقدام ہے جس سے ملازم کو کام سے روکا جاتا ہے تاہم تعیناتی کاحکم برقراررہتا ہے اور ملازم اور مالک کے درمیان تعلق برقراررہتا ہے۔نتیجتاً ملازم عہدے پر برقراررہتا ہے تاہم وہ اپنے فرائض انجام نہیں دیتا۔ اگر ملازمت کاکنٹریکٹ برقراررہتا ہے تو تمام حقوق بشمول مکمل تنخواہ معطلی کے دارانیہ میں قابل عمل رہتے ہیں۔