• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا پی پی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ ،مراد علی شاہ نے بلدیہ میں امراض قلب کے اسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ کو اعلیٰ حکام کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی وزیر اعلی کے ہمراہ سید ناصر حسین شاہ،شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ سندھ، وزراء اور میئر کراچی نے بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے شہر کے مختلف علاقوں اوپر ترقیاتی کاموں کو دورہ کیا وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیہ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید