• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی عید کے بعد عوام کے حقوق کی تحریک میں مزید تیزی لائیگی، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی عید کے بعد عوام کے حقوق کی تحریک میں مزید تیزی لائے گی ، حکمرانوں نے ایک سال میں آئی پی پیز کے مالکان دو ہزار ارب روپے دیے ، پانچ سو ارب سے پورے ملک میں تعلیم مفت فراہم کی جاسکتی ہے پنجاب میں،تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعوے دار خاندان سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں ، مسلط حکمران مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بناتے ، انہیں عوام کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے، زمینی حقائق کا ان دعوؤں سے کوئی تعلق نہیں۔  توانائی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ، فارم سنتالیس کے حکمران غیر مقبول بھی ہیں اور انہیں عوام کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ آئی پی پیز کو عوام اس بجلی کے بھی پیسے ادا کر رہے ہیں جو بنتی ہی نہیں، یہ ظلم ہے۔
اہم خبریں سے مزید