• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ہری پور میں بےقاعدگیاں، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پشاور(ارشد عزیز ملک )محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی آف ہری پور کے سلیکشن بورڈ میں مبینہ اقربا پروری، جانبداری اور طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہےصوبائی حکومت نے 19فروری 2026کو روزنامہ جنگ اور دی نیوز انٹرنیشنل میں Allegations of irregularitis surface at University of Haripr کے عنوان سے شائع شدہ خبر کا نوٹس لیا ہے ، جس میں یونیورسٹی کے حالیہ سلیکشن بورڈ اجلاسوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور میرٹ کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا تھاسرکاری اعلامیے کے مطابق انکوائری کا مقصد حقائق کا تعین کرنا، شفافیت کو یقینی بنانا اور یہ جانچنا ہے کہ تقرریوں کے عمل میں یونیورسٹی ایکٹ، متعلقہ قوانین اور حکومتی پالیسیوں کی مکمل پابندی کی گئی یا نہیںتین رکنی کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ اظہر ظہور ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار کمیٹی کے ارکان ہوں گےاعلامیے کے مطابق کمیٹی سلیکشن بورڈ کے ریکارڈ بشمول اشتہارات اہلیت کے معیار، شارٹ لسٹنگ کے عمل، انٹرویوز کی کارروائی اور نمبروں کی تقسیم کا جائزہ لے گی، ممکنہ مفاداتی ٹکراؤ یا غیر ضروری اثر و رسوخ کی جانچ کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید