لاہور (نمائندہ جنگ) سی سی ڈی کینٹ کی مبینہ کارروائی کے دوران ایک اور ملزم آفاق نیفے میں موجود پستول چلنے کی وجہ سے مردانہ صفات سے محروم ہو گیا۔ ڈی ایس پی کینٹ سی سی ڈی کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران آفاق نے اعتراف کیا کہ وہ راہگیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اس کی ویڈیوز بھی وائرل کر دی گئی جس میں ملزم کئی خواتین کو گلیوں میں چھیڑ رہا جاری کردہ ویڈیو میں آفاق کہتا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف سے وہ بائک پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ آفاق نے مزید کہا کہ اب اس نے اپنے برے کام سے توبہ کر لی ہے اور سب خواتین کو اپنی مائیں اور بہنیں سمجھتا ہوں۔