• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ سیاح ماہ جنوری میں دبئی پہنچے، رہائشی ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ 86.2 فیصد رہی

دبئی (سبط عارف) 20لاکھ سیاح ماہ جنوری میں دبئی پہنچے،رہائشی ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ 86.2فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے رواں برس ماہ جنوری میں 20لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کیا جو گزشتہ سال اسی ماہ کے 19 لاکھ سیاحوں کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے جاری کئے۔ مغربی یورپ سے 3 لاکھ 64 ہزار سیاح دبئی پہنچے جو کل سیاحوں کی تعداد کا 18 فیصد ہے۔ روس، دولتِ مشترکہ اور مشرقی یورپ سے 3 لاکھ 25 ہزار، دیگر عرب ممالک سے 3 لاکھ 23 ہزار جبکہ جنوب ایشیا سے 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد سیاح دبئی آئے۔

اہم خبریں سے مزید