• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے قریب فضائی راستوں سے گریز کی ہدایت، خلیجی ایئرلائنز کو اضافی اخراجات کا خدشہ

دبئی(سبط عارف)ایران کے قریب فضائی راستوں سے گریز کی ہدایت، خلیجی ایئرلائنز کو اضافی اخراجات کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن حکام نے متعدد ایئرلائنز کو ایران کے قریب فضائی راستوں سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد خلیجی فضائی صنعت دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق خلیج میں کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں ایئرلائنز کو مہنگے اور طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں پروازوں کو منزل تک پہنچنے میں دو سے تین گھنٹے اضافی سفر کرنا ہوگا۔ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل روٹس کے باعث فی پرواز فی گھنٹہ 6 ہزار ڈالر سے زائد اضافی آپریٹنگ اخراجات بڑھ سکتے ہیں، جس میں فیول ، عملے کی ڈیوٹی اور نئے شیڈول کی لاگت شامل ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر نو فلائی زون نافذ ہوا تو خلیجی ایئرلائنز کو مزید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں فوری طور پر نئے فلائٹ روٹس ترتیب دینا ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید