کراچی (سید محمد عسکری)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایک پروفیسر کی عمر میں مبینہ ردوبدل کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ماضی کی تاریخ سے ریٹائر قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی سے وابستہ گریڈ 21کی پروفیسر نسرین ناز نے قومی شناختی کارڈ میں اپنی عمر کم درج کروا رکھی تھی، جب کہ ان کی تعلیمی اسناد میں عمر مختلف پائی گئی۔انتظامیہ کو یہ تضاد تاخیر سے معلوم ہوا، جس کے بعد تمام تعلیمی اسناد کی خاموشی سے تصدیق کرائی گئی۔ تصدیق کے عمل میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ پروفیسر تین برس قبل ہی ریٹائر ہو چکی تھیں، تاہم اس کے باوجود ملازمت جاری رکھے ہوئے تھیں۔ اس بنا پر پروفیسر نسرین ناز کو 18 جولائی 2023 سے ریٹائرڈ قرار دے دیا گیا، جب کہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن 18 فروری 2026 کو جاری کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی مؤثر تاریخ کے بعد وصول کی گئی تنخواہیں ان کی پنشن سے منہا کی جائیں گی۔