کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ عید سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی سائیڈ کی سڑکیں کلیئر کی جائیں، گورنر ہائوس سے متنازع باتیں نہیں ہونی چاہئیں، فاروق ستارمسکین آدمی ہے، پی ٹی آئی قیادت کی بانی کی رہائی پر توجہ نہیں ہے۔ اتوار کو یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ عید سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی سائیڈ کی سڑکوںکو کلیئر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگرنیت بالکل ٹھیک ہےکچھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی روڈ کو کلیئر کریں ، اس پروجیکٹ کی مالیت بڑھ گئی ہے تمام چیلنجز کے باوجود اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھا گیااس پروجیکٹ کا جو کام رُکا تھا وہ انتظامی معاملات کی وجہ سے تھاپیپلزپارٹی کی حکومت ہی ترقیاتی کاموں کو پورا کرے گی حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں رمضان کے باوجود دن رات مسلسل کام ہو رہا ہے ریڈ لائن بس منصوبے میں یوٹیلیٹیز کا بھی مسلئہ تھا ٹھیکیداروں کے ساتھ مسائل حل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بسیں ابھی بھی کسٹمز میں پھنسی ہوئی ہیں کسٹمز نے پنجاب حکومت کو ایک فی صد اور ہم سے سترہ سے اٹھارہ فی صد چارج کیا ہےہم کہہ رہے ہیں دونوں صوبوں کے لئے ایک جیسے رولز رکھے جائیں کورٹ میں بھی لڑائی چل رہی ہےایف بی آر میں بھی لکھا ہے کہ ایک قانون لاگو کرو ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا بانی پی ٹی آئی کی لمبی عمر کے لئے دعا گو ہوں جہاں تک رہائی کی بات ہے تو رہائی ان کے اپنے ہاتھ میں ہےسوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کےحواری اداروں کو نشانہ بناتے ہیں پی ٹی آئی قیادت کی بانی کی رہائی پر توجہ نہیں ہےاگریہ لوگ اپنے الفاظ کا چناو بہتر کریں تو بہتری آئے گی سینئر وزیرنے ایک اور سوال پر کہا کہ گورنر ہاوس ایک آئینی ادارہ ہے اس کا تقدس بحال رکھا جائےگورنر ہاوس میں متنازعہ باتیں نہیں ہونا چا ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم آہنگی پیدا کریں اختلاف جمہوریت کا حسن ہے مگر گالیاں نہ دیں فاروق ستار خود مسکین آدمی ہے فاروق ستار کو خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال میں سے کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں ہےآج سنا ہے خالد مقبول اورمصطفیٰ کمال کی صلح ہو گئی ہےصلح ہو گئی تواچھی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اس وقت بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں شاہراہ بھٹو مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔