• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، لگژری گاڑی مالکان کو نشانہ بنانیوالا بھکاری گرفتار، 20 ہزار درہم برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں لگژری گاڑی مالکان کو نشانہ بنانے والا بھکاری گرفتار،20ہزار درہم برآمد، ملزم پارکنگ لاٹس اور ٹریفک سگنلز پر لگژری گاڑیوں کے مالکان کو خاص طور پر نشانہ بناتا تھا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں رمضان کے دوران بھیک مانگنے کے خلاف جاری مہم کے تحت دبئی پولیس نے ایک پارکنگ ایریا سے ایسے بھکاری کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بیس ہزار درہم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم پارکنگ لاٹس اور ٹریفک سگنلز پر لگژری گاڑیوں کے مالکان کو خاص طور پر نشانہ بناتا تھا اور خود کو شدید مالی بحران اور خوراک کی کمی کا شکار ظاہر کر کے ہمدردی حاصل کرتا تھا۔ محکمہ فوجداری تحقیقات کے شعبہ مشتبہ افراد و جرائم کے سربراہ بریگیڈیئر علی سالم الشمسی نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ سڑکوں یا آن لائن ذرائع سے چندے کی اپیلوں پر یقین نہ کریں کیونکہ بعض افراد جھوٹی کہانیاں بنا کر مساجد، اسپتالوں، بازاروں اور گلیوں میں لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید