• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھیلاں کلاں کے قریب ڈمپرسے نوجوان کی ہلاکت سے مقامی آبادی میں تشویش

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) گھیلاں کلاں کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے مقامی آبادی میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ادھرچکری روڈ پر بے لگام بھاری ٹریفک نے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں،گزشتہ روز تیز رفتار ڈمپر نے غلط سمت سے آتے ہوئے مسافر ہائی ایس کو زوردار ٹکر دے ماری، عوامی حلقوں کا کہناہے کہ ریت اور مٹی کی ترسیل میں مصروف ڈمپر مافیا قانون سے بالا تر ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شاہراہیں موت کی گزرگاہ بن گئی ہیں،مقامی افراد کاکہناہے کہ چکوال کے علاقے نیلہ میں دریا ئےسواں کے قریب مبینہ طور پر لیز کے نام پر ریت کی دھلائی اور غیر قانونی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک کام کر رہا ہے،اور چار ایکسل والی گاڑیوں پر آٹھ ایکسل کے برابر ریت لاد کر سینکڑوں ڈمپر روزانہ چک بیلی خان اور چکری روڈ کے راستے راولپنڈی اور چکوال کی حدود میں داخل ہوتے ہیں، اوور لوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بلکہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہےعلاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریت کی غیر قانونی لیز اور اوور لوڈنگ کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کیا جائے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری ایکشن نہ لیا تو وہ احتجاجاً سڑکیں بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید