کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے خود کو ثابت کرنا ہے۔ ابھی ہم ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے، اس پر فوکس ہے، یہ دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے۔ ہیری بروک کی زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ، کرکٹنگ شاٹس کھیلی ہیں، کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے کہ محنت کروں اور جب بھی کھیلوں تو اچھا کھیلوں ۔ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے۔ ہمیں پارٹنر شپ کی کمی رہی ہیری بروک نے غیر معمولی اننگز کھیلی، ان سے ہاتھ ملانا اس کا حق تھا۔ ہیری بروک سے میری دوستی بھی ہے ۔ ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔ میں اگر ڈراپ بھی ہوتا ہوں تو انتظار کرتا ہوں کہ موقع ملے تو اس بھرپور فائدہ اٹھائوں ۔ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنے چاہیے تھے۔ ہیڈکوچ کا مائنڈ سیٹ ہے انہیں پتہ ہے کہ کیسے ٹیم کو لے کر چلنا ہے یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آل راونڈرز کو زیادہ کھلاتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے بیٹ سے اچھی شروعات کی لیکن جس طرح چاہتے تھے ختم نہیں کر سکے۔ ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کی، انہوں نے میچ ہم سے چھین لیا۔ منگل کو میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکور تھوڑا کم تھا۔ فرحان نے پورے ورلڈ کپ میں بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔ دوسرے بیٹر اس طرح نہیں کھیلے لیکن ورلڈ کپ میں ایسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے آج واقعی اچھی بولنگ کی۔ وہ ابتدائی وکٹوں کے لیے مشہور ہیں اور آج ایسا کیا۔ بروک نےبہت چیلنجنگ بیٹنگ کی۔ طارق کے خلاف واقعی اچھی بیٹنگ کی۔ پھر بھی اس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نواز نے بہت اچھی طرح 19واں اوور کیا ۔ قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔