• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں افطار ڈنر ثقافتی سفارتکاری کے فروغ کی علامت بن گیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) سرینا کاافطار ڈنر ثقافتی سفارتکاری کے فروغ کی علامت بن گیا۔کلچرل ڈپلومیسی کو تقویت دینے کے لیے ایک ہوٹلز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جو رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران منعقد ہونے والا سب سے بڑا افطار ایونٹ تھا جس کے میزبان مسز عزیز بولانی تھے۔افطار ڈنر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ، ڈی جی نیب وقار چوہان، سابق وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق، ہوم سویٹ ہوم کے ایم ڈی زمرد خان سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں اٹلی، فرانس، چیک ریپبلک اور الجزائر کے سفارتکاروں کے علاوہ کارپوریٹ اداروں کے چیف ایگزیکٹو افسران، کاروباری اور تاجر برادری کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف مختلف ثقافتوں کے درمیان روابط مضبوط کرتی ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت اور معتدل تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔