• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لائیگا، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا ،ریڈ لائن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ، متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت ، ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی رکاوٹیں دور کی جائیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کی شام نیپا چورنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کے فور آگمینٹیشن پروجیکٹ اور کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی رکاوٹیں دور کی جائیں۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کےفور آگمینٹیشن اسکیم پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ 2.7 کلومیٹر پر مشتمل یہ منصوبہ شہر کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ مراد علی شاہ نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں اور تاخیر کا سبب بننے والی رکاوٹیں دور کریں۔ وزیر اعلیٰ نے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل اور دیگر شہری مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

اہم خبریں سے مزید