• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران پر 20 سالہ جوہری پابندی کا دباؤ، پاکستان ثالثی میں متحرک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کا ایران پر 20 سالہ جوہری پابندی کا دباؤ، پاکستان ثالثی میں متحرک، ایران نے صرف 5سالہ معطلی کی تجویز پیش کی، مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم افزودگی بڑا تنازع بن گئی۔ 

ٹرمپ نے دباؤ بڑھانے کیلئے ہرمز ناکہ بندی کی ہدایت دی، ایران پابندیوں کے خاتمے اور بیرون ملک اثاثوں کی بحالی پر زور دے رہا ہے۔ 

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں بڑا اختلاف سامنے آگیا ہے، جہاں امریکہ ایران سے 20 سال تک جوہری سرگرمیاں، خصوصاً یورینیم افزودگی، روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ ایران نے صرف 5 سالہ معطلی کی تجویز دی ہے۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوئے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا۔

اہم خبریں سے مزید