لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے 4جولائی کو امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے جشن کے حوالے سے شہر میں چلنے والے آٹو رکشوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے فریڈم 250 مہم کے تحت تقریباً 8 ہزار آٹو رکشوں کے پچھلے حصہ پر اشتہاری مہم چلانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد 4 جولائی 1776 کو آزاد ہونے والے امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کا جشن منانا ہے۔ سفارتخانے کی طرف سے جو ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اس میں شامل تصاویر میں دہلی میں چلنے والے سبز اور پیلے رنگ کے آٹو رکشوں پر امریکی جھنڈا بنایا گیا ہے۔