• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 29ارب 69کروڑ ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے 29ارب 69کروڑ ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق ایرانی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب نیٹ ورک کی 3 خواتین سمیت 9 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان دو کاروں (کار نمبر AZC-922 اور AYC-169) میں سوار ہو کر بلوچستان سے کراچی پہنچے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 236 عدد بنڈل ایرانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔برآمدہ ایرانی کرنسی میں 29ارب 69کروڑ ایرانی ریال شامل ہیں۔ حراست میں لئے گئے ملزمان کی شناخت محمد اصغر، عبدالغفار،بی بی سہارا، گل سیما، بی بی افسانہ، تاج محمد، محمد نسیم، نعمت اللہ اور انار گل کے ناموں سے ہوئی۔حراست میں لئے گئے ملزمان، گاڑیوں و برآمدہ کرنسی کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے ایس ایچ او موچکو اور کارروائی میں شامل ٹیم کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ (CC-III) کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید