اسلام آباد (خالد مصطفی) 6ارب ڈالر ریفائنری اپ گریڈ پر کام معطل، حکومت کی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی تجویز، زیر التوا اپ گریڈ منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جا سکے گا، تجویز شدہ فریم ورک IMF کے سامنے پیش کرنیکا ارادہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہو رہا ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے 5 ارب ڈالر نقصان سے خبر دار کردیا۔ پاکستان کی پیٹرولیم اتھارٹیز نے براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں اہم ترامیم کی تجویز پیش کی ہے تاکہ چھ ارب ڈالر کے طویل عرصے سے التوا میں پڑے ریفائنری اپ گریڈ منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔