• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وزیراعلیٰ عمران کے صحت معاملات میں مصروف

پشاور (ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیرمین عمران خان کی صحت کے معاملات میں مصروف ہیں جبکہ صوبے میں دہشتگردی چند واقعات تک محدود نہیں بلکہ ایک آپریشنل بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے خیبر پختونخوا پولیس کو حالیہ دنوں جس شدت سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس نے صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مختصر عرصے میں متعدد اہلکاروں کی شہادت اور درجنوں پر حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ خطرات کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے اور روایتی ردعمل ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔مسئلہ صرف چند واقعات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک آپریشنل بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔صوبے کی اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ   فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں،آئی جی خیبر پختونخوا، ذوالفقار حمید نے جنگ سے سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ افراد اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس تنصیبات اور گشت کرنے والی ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے نئی ایس او پیز مرتب کر کے متعلقہ حکام کو جاری کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید