• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج، 38 ارب روپے مختص کیے گئے، شہباز شریف

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باضابطہ آغاز کیا گیا جس کیلئے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،گزشتہ سال کی امدادی رقم کو 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کیاتاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جائے، یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکج ہے،ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے،لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزاپنی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے، لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔
اہم خبریں سے مزید