• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے حج انتظامات اورا قلیتوں کیلئے فنڈز کی کمی پر تحفظات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج انتظامات، خدام کی بھرتیوں، ایک ہی کمپنی کو بار بار ٹھیکہ دینے، بھکاریوں کے مسئلے اور اقلیتوں کیلئے فنڈز کی کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ قائم مقام چیئرپرسن شگفتہ جمانی نےوزیر مذہبی امور سے آئندہ اجلاس میں ان امور پر بریفنگ مانگ لی، کمیٹی نے ہدایت کی کہ حج معاونین اور حج کے دیگر امور سے متعلق پیشرف سے آگاہ کیا جائے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس قائم مقام چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حج انتظامات، زائرین کے مسائل، خدام کی بھرتی، بھکاریوں کی سعودی عرب روانگی، اور اقلیتوں کیلئے فنڈز سمیت متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق اور سابقہ سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جبکہ حج 2026 کے انتظامات، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے امور پر وزارت مذہبی امور کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے حج اینڈ عمرہ ایکٹ 2025 پر عملدرآمد اور حج گروپ آرگنائزرز کے خلاف شکایات کا بھی جائزہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید