• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ نوید کامران بلوچ وفاقی محتسب تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی تقرر وتبادلے ، صدر کی منظوری کے بعد ریٹائرڈ بیور کریٹ نوید کامران بلوچ 4سال کے لیے وفاقی محتسب تعینات ،نگران دور کے گندم درآمد اسکنڈل میں 2سال قبل معطل سابق سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن، کیپٹن (ر) محمد آصف کو بحال کر دیا ،جاوید احمد شیخ کو تفویض چیئرمین EOBI کے اضافی چارج اورPCBکے ارتضیٰ کومیل کی ڈیپوٹیشن میں توسیع،جوائنٹ سیکریٹری غلام مجتبیٰ جویو کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ،سول سروس اکیڈمی لاہور کی انعم گلریز کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمد آصف کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا ،انھیں نگران دور حکومت کے گندم درآمد اسکینڈل کے تناظر میں مئی 2024 میں معطل کیا گیا تھا ،انکوائری میں کلیرنس بعد اب بحال کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید