• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر جنگ جیسی صورتحال افسوسناک ہے، افغان سفیر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر جنگ جیسی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سرحد پار افغان افواج کے ہاتھوں ہونے والے جانی نقصان یا کسی چوکی پر قبضے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اس سے قبل کابل انتظامیہ کے ترجمان نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا۔ جمعرات کی شام متحدہ عرب امارات (UAE) کے سفیر سالم محمد الزابی کی رہائش گاہ پر انہوں نے ʼدی نیوز/جنگʼ سے مختصر بات چیت کی۔ وہ وہاں ʼرمضان فٹ بال کپʼ کا فائنل میچ دیکھنے آئے تھے۔ قائم مقام سفیر نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک تنازعات کو جنگ کے ذریعے حل کرنے پر یقین نہیں رکھتا بلکہ پرامن ذرائع سے تصفیہ کو ترجیح دیتا ہے۔ سردار احمد شکیب واضح طور پر پریشان دکھائی دے رہے تھے ۔ جب ان سے طالبان حکومت کی جانب سے لڑائی کے بارے میں کیے جانے والے دعووں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، "مجھے تفصیلات جمع کرنے دیں۔" قائم مقام سفیر میچ ختم ہونے کے فوری بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید