• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان رجیم کا بھارت میں پہلا سفیر تعینات، علاقائی صف بندیاں تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) افغان طالبان رجیم کا بھارت میں پہلا سفیر تعینات، علاقائی صف بندیاں تبدیل، کابل اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، بھارت نے عملی مفادات کے تحت طالبان سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، فاکس نیوز کے مطابق افغانستان مین میں طالبان حکومت کے قیام کے تقریباً پانچ سال بعد کابل نے بھارت میں اپنا پہلا سفارتی نمائندہ تعینات کر دیا ہے، جس کے تحت نور احمد نور نے نئی دہلی میں ناظم الامور کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید