• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار سرمایہ کاروں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ،وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ نئے شامل ہونے والے زیادہ تر نوجوان ریٹیل سرمایہ کار ہیں، اس سال 16 سے زائد نئے آئی پی اوز متوقع ہیں ،سٹاک مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، نوجوانوں میں معاشی استحکام اور اصلاحات کی رفتار پر اعتماد مضبوط ہو رہاہے،جمعرات کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ درحقیقت گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں شامل ہونے والے سرمایہ کاروں کی تعداد اس سے پہلے کے تمام برسوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے، سٹاک ایکسچینج کے آغاز سے لیکر جون 2022ء تک سرمایہ کاروں کی تعداد 275000 تھی، جون 2022ء سے فروری 2026ء تک کی مدت میں مزید دولاکھ 27ہزارسرمایہ کار مارکیٹ میں آئے۔
اہم خبریں سے مزید