راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عمران خان سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی ، جمعرات کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ان کے رفقاء کی ملاقات کادن تھا،ملاقات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہدخٹک ،رکن صوبائی اسمبلی مینا خان آفریدی ،خیبر پختون خواحکومت کے ترجمان شفیع جان اور دیگر اڈیالہ روڈ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں جیل سے کچھ فاصلے پر داہگل ناکے پر روک لیااور انہیں اڈیالہ جیل تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،ملاقات نہ ہونے پرپی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوگئے ۔