• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران مذاکرات کا تیسرا دور نمایاں پیش رفت کیساتھ ختم

جنیوا ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) عمان نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں جاری مذاکرات کاتیسرا دور نمایاں پیشرفت کیساتھ ختم ہوگیا ہے،عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں "نمایاں پیش رفت" کی ہے، تکنیکی سطح پر بات چیت اگلے ہفتے ویانا میں ہوگی۔ یہ مذاکرات ان دیرینہ دشمنوں کے درمیان جنگ کو روکنے کے لئے ہونے والے تازہ ترین دور کے اختتام پر سامنے آئے ہیں۔بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: "ہم نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کے بعد آج کا دن مکمل کر لیا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "تکنیکی سطح پر بات چیت اگلے ہفتے ویانا میں ہوگی"۔ بات چیت سے واقف ایک ذریعہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ایٹمی سربراہ رافیل گروسی بھی ان مذاکرات میں شامل ہوئے، جبکہ ایرانی سرکاری ٹی وی کے ایک صحافی نے بھی ان کی شرکت کی اطلاع دی۔ ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی ایلچی کے درمیان جنیوا میں براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے تاہم دونوں حکام کے درمیان صرف مختصر بات چیت ہوئی ہے۔ تسنیم نے کہا، "یہ ملاقات صرف مصافحہ اور بنیادی رسمی خیر سگالی تک محدود تھی۔"یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے جب امریکا مشرق وسطیٰ میں دہائیوں کے دوران اپنی سب سے بڑی فوجی موجودگی بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہم خبریں سے مزید