• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ( جنگ نیوز)چمن میں گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 7افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چمن کے علاقے طورپل میں گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے باعث گھر کے متعدد کمرےگرگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 5بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے جب کہ25زخمی ہیں، دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکا لسی تقسیم کرنےکے دوران ہوا، بچے اور خواتین کی بڑی تعداد لسی لینے پہنچی ہوئی تھی کہ اس دوران گھر کےکچن میں رکھا20کلو وزنی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمی شدید جھلسنے ہوئے اور سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید