• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، 6 انسپکٹرز اِن لینڈ ریونیو کی پروبیشن ختم

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے چھ (6) انسپکٹرز اِن لینڈ ریونیو (بی ایس۔16) کی پروبیشن مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر ان کی ملازمت مستقلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے دو اپریزنگ افسران کو پرفارمنس الاؤنس منظور کرلئے گئے،اسلام آباد سے 25 فروری 2026ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران کی اسناد (ڈگری)، ڈومیسائل اور کریکٹر/اینٹی سیڈنٹس کی تصدیق مکمل ہونے اور لازمی دو ہفتے کے تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد ان کی پروبیشن فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت منور عباس ولد علی گوہر، تعیناتی ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، وقاص عبد الستار ولد عبد الستار، ایل ٹی او ملتان، محمد شہباز خان ولد طفیل احمد خان، ایل ٹی او ملتان، سید عبدالرشید ولد سید بشیر جان، آر ٹی او کوئٹہ، زینب ذوالفقار دختر محمد ذوالفقار، آر ٹی او کوئٹہ، اور مس نیاب اسلم دختر محمد اسلم، آر ٹی او-II کراچی، شامل ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تمام افسران کی ڈگری، ڈومیسائل اور کریکٹر/اینٹی سیڈنٹس کی حیثیت “ویریفائیڈ” قرار دی گئی جبکہ دو ہفتے کا لازمی تربیتی کورس “کمپلیٹڈ” ہے، لہٰذا ان کی پروبیشن مدت فوری اثر سے ختم کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید