اسلام آباد(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ کے زریعے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ۔ سی سی پی کی منظوری کے بعد دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ کا کنٹرول حاصل کر سکیں گی ، سی سی پی نے یہ منظوری کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مسابقتی جائزہ مکمل کرنے کے بعد دی۔تین فروری 2026 کو فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ نے کمیشن کے پاس پری مرجر درخواست جمع کرائی جس کا مقصد فراون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ سے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کا حصول تھا، یہ مجوزہ حصول 30 جنوری 2026 کے سکیم آف کمپرو مائز، ارینجمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔