اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے دوبارہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ۔ ایڈوائزری کے مطا بق حج کے دوران عازمین حج کو پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔ عازمین حج کو ایڈوانس کینسر جیسی موذی مرض نہیں ہونا چا ہئے۔ عازمین حج دل کی شدید بیماری یا ہارٹ فیلیئر،گردوں کی خرابی ، دائمی سانس اور پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔عازمین حج شدید اعصابی امراض ،جگر کے مرض میں مبتلا نہ ہوں۔ خواتین عازمین حج ایڈوانس سروسس حمل کی آخری سہ ماہی ،تپ دق اور ٹی بی کے مریض حج نہیں کر سکیں گے۔