• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جغرافیائی سیاسی غیریقینی جیسے عوامل خطرات پیدا کرسکتے ہیں، وزارت خزانہ کا انتباہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے روز جاری کردہ ماہانہ اقتصادی جائزے میں خبردار کیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل بدستور منفی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم محتاط معاشی نظم و نسق کے باعث معاشی استحکام کے تحفظ کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔وزارت نے اشارہ دیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے، جو گزشتہ ماہ 5.8فیصد تھی۔ جنوری 2026میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق75ہزار663پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک گئے، جو جنوری 2025 کے 63ہزار 559افراد کے مقابلے میں 19فیصد اضافہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں معاشی سرگرمیاں اپنے اوپر کی جانب سفر کو برقرار رکھیں گی، جس کی بنیاد پائیدار معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی اور بہتر مالیاتی پوزیشن ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم مانیٹری پالیسی، مالیاتی استحکام کے تسلسل اور ساختی اصلاحات کے ساتھ مل کر کاروباری اعتماد اور نجی شعبے کی سرگرمیوں کو تقویت دے گی۔ “فروری میں مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔”

اہم خبریں سے مزید